باجوڑ : رمضان میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

باجوڑ:ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات کی زیر صدارت رمضان سستا بازار کے لیے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، ، تحصیلدار خار بخت جہان، اور ٹریڈ یونین نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عام لوگوں کو سہولت فراہم کی جائے، بازار یونین کی مشاورت سے پرائس لسٹ تیار کی گئی اور انہیں ہدایت کی گئی کہ تمام سستا بازاروں کے داخلی راستوں پر پرائس لسٹ لگائی جائے۔