قبائلی اضلاع کی پسماندگی کو ختم کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،انورزیب خان

باجوڑ:خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰة،عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم وترقی خواتین انورزیب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں جتنے ترقیاتی کام پورے صوبے بشمول نئے قبائلی اضلاع ،خصوصاً ضلع باجوڑ میں ہوئے ہیں اس سے پہلے کسی حکومت میں نہیں ہوئے قبائلی اضلاع کی پسماندگی کو ختم کرنا اور ان کو ترقی کی پر گامزن کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے صوبائی کابینہ کے اگلے اجلاس میں ضلع باجوڑ میں تیسرے سب ڈویژن اور واڑہ ماموند کو تحصیل کا درجہ دیا جائیگا جوکہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت کا بڑا اقدام ہے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا عمل جاری ہے قبائلی عوام کی 73سالہ محرومیوں کا ازالہ کرکے انھیں زندگی کی تمام سہولیات مہیا کرینگے وزیر اعظم خان کے وژن کے مطابق اور وزیر اعلیٰ محمودخان کی قیادت اور زاتی دلچسپی پر قبائلی اضلاع میں ترقی کا سفر جاری ہے جس کی تکمیل سے وہاں خوشحالی کا ایک نیادور شروع ہو جائے گا اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر انورزیب خان کا کہنا تھا کہ کسی کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی ضرورت نہیں کارکردگی کی بنیاد پر آنے والے عام انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف وفاق اور تمام صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی اور سیاسی بیروزگار ٹولے کی دکانیں بند ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے اس لئے عوام کا اعتماد اور حمایت عمران خان کے ساتھ ہے۔