قبا ئلی ضلع مہمند میں پاک فوج کے تعاون سےکرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

مہمند:خیبر پختو نخوا کے قبا ئلی اضلاع میں پاک فوج کے تعاون سے پاکستان اسپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہو چکا ہے ،لیکن اب بھی کئی اضلاع میں علاقائی مقابلے ہورہے ہیں،قبائلی علاقوں میں امن بحال ہوتے ہی مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی شروع ہو گئے ہیں، پاکستان اسپورٹس فیسٹول میں تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔قبا ئلی عوام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں افواج پاکستان کی قربا نیاں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں،قبا ئلی علاقے جو براہ راست دہشت گردی کا شکار ہو ئے اور یہاں کی رو نقیں دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے مکمل طور پرمانند پڑ گئی تھیں۔ لیکن اب ان علاقوں سے بدامنی کا خاتمہ ہوئے کافی عرصہ ہوگیا لوگوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور پر امن طریقے سے رہ رہے ہیں۔گزشتہ روز قبا ئلی ضلع مہمند میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہوا جس کے مہمان خصوصی پاک فوج کے افسران تھے جس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر نوجوان سوشل ورکر آمین اللہ بھی موجود تھے۔