اورکزئی: ڈپٹی کمشنر محمد آصف رحیم کا رمضان سستا بازار غلجو کا دورہ

اورکزئی: ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد آصف رحیم نے رمضان سستا بازار غلجو کا معائنہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او اورکزئی کو رمضان سستا بازار میں مذید بہتری کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں، اس موقع پر ڈی پی او اورکزئی بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے رمضان سستا بازار غلجو کے سٹالز اور دوکانوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور پرائس لسٹیں چیک کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے یوٹیلیٹی سٹور غلجو کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود اشیائے خوردونوش اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ مذکورہ یوٹیلٹی سٹور ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی کاوشوں کی نتیجے میں صرف تین دنوں میں یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن پاکستان کے تعاون سے قائم کیا گیا۔ مذکورہ یوٹیلٹی سٹور میں دالیں، چینی، کھجور، بیسن، مشروبات اور رمضان المبارک کے مہینے میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔