مہمند: ہلال احمر پاکستان قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی معاونت کیلئے کو شاں

مہمند:ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند متاثرہ افراد کی معاونت کررہی ہے۔ عالمی دن برائے آ گاہی بارودی مواد کی مناسبت سے مہمند ماڈل سکول غازی بیگ میں تقریب کا احتتام احسن اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ میرخواص خان وزیر نے بطور مہمان خصوصی کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی پراجیکٹ مینجر مائن رسک ایجوکیشن قبائلی اضلاع ہلال احمر عماد یوسف، غازی بیگ ماڈل سکول پرنسپل نذیر احمد، ڈسٹرکٹ سیکرٹری ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند فوزی خان مہمند، ڈسٹرکٹ لائزان آ فیسر امجد علی، قبائلی مشران کونسلرز اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند فوزی خان مہمند نے پروگرام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ہلال احمر مہمند برانچ کی کارکردگی ، بارودی مواد کے خطرات اور روک تھام پر تفصیلی بحث کی۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند نے قدرتی آفات جیسے سیلاب اور زلزلے میں متاثرہ خاندانوں کے مدد کی ہے۔ فوزی خان نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند کے ساتھ کل 1200 رجسٹرڈ تربیافتہ رضاکارز ہیں جو کہ ہر وقت ریسپانس کے لیے چوکس رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر استعمال شدہ بارودی مواد کے خلاف کامیابی انتھک کوششوں سے ہی ممکن ہے ، اگر مقامی افراد اور حکومت مل کر کوششیں کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ انسانوں کی زندگیوں کو محفوظ کیا جاسکے اور انہی معذور ہونے سے بچایا جاسکے۔تقریب میں نعت شریف کے علاوہ بارودی مواد کے موضوع پر طلباء نے ٹیبلوز اور تقاریر پیش کیے۔تقریب سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ میرخواص خان وزیر نے ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند برانچ کے کاوشوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر مہمند نے ہر مشکل وقت میں مہمند عوام اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارودی مواد سے آ گاہی طلباء اور عوام کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند برانچ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون جاری رکھیں گے۔تقریب میں ان معذوروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جو بارودی مواد کے شکار ہوگئے تھے انہوں نے اپنے احساسات اور مشکلات بیان کیے اور حاضرین کو احساس دلایا کہ انسانی اعضاء کتنے قیمتی ہوتی ہیں اور معذور ہونے سے انسان کتنے مسائل میں گر جاتے ہیں۔تقریب کے آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند میرخواص خان وزیر اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند فوزی خان مہمند نے طلباء میں انعامات اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو شیلڈ پیش کیا۔