کرم:بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر واصل خان

کرم: ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان کے دفتر میں سیکورٹی کے بارے میں ایک میٹنگ منعقد کیا۔جس میں تمام امیدواران نے شرکت کی ڈی سی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں امیدوار اور ووٹرز الیکشن رولز کا پورا پورا خیال رکھیں تاکہ پر امن ماحول میں پولنگ کا جمہوری عمل مکمل ہوسکے ، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔پاراچنار میں بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے ساتھ ضابطہ اخلاق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واصل خان نے کہا کہ ضلع کرم میں اب تک انتخابی مہم انتہائی پر امن ماحول میں پایہ تکمیل کو پہنچا اور نتائج آنے تک امیدوار اور ووٹرز آئین و قانون اور الیکشن ایس او پیز پر عمل کریں اور انتخابی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ پر امن ماحول میں انتخابی عمل مکمل ہوسکے ڈی پی او ارباب شفیع اللہ نے اس موقع پر کہا کہ کرم پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع سے بھی پولیس اور ایف سی کے دستے طلب کئے گئے ہیں لائسنس یافتہ اسلحہ سمیت ہر قسم اسلحہ لے کر جانے پر پابندی لگائی ہے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خوشال زادہ نے بتایا کہ ضلع کرم کے تینوں تحصیلوں میں رجسٹرڈ ووٹرز تقریبا چار لاکھ ہے جن کیلئے 281 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 128 اپر کرم 58 لوئر کرم اور 95 سنٹرل کرم میں قائم کئے ہیں ان پولنگ سٹیشنز میں 108 نارمل 121 حساس اور 52 انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں جن میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔