خیبر: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد کامچنی چیک پوسٹ کا دورہ

خیبر: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے 33ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے تیس شرکاء نے کورس انسٹرکٹر ڈاکٹر مقیم الاسلام کی قیادت میں دیگر فیکلٹی ممبران نے ضلع خیبر لنڈیکوتل کے تاریخی مچنی چیک پوسٹ میں فرنٹیئر کور نارتھ کے پی کی خیبر رائفلز فارمیشن کا دورہ کیا۔وفد کو لنڈی کوتل خیبر رائفل کے 101 ونگ کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عمار اقبال نے بریفنگ دی۔شرکاء کو ضلع خیبر کے تاریخی تناظر اور نئی پیش رفت کے متعلق پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے موجودہ منظر نامے پر بریفنگ دی گئی۔وفد کے شرکاء کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اور فرنٹیئر کور کی طرف سے اس کی دیکھ بھال پر ہونے والی پیش رفت سے بھی انھیں آگاہ کیا گیا۔وفد کے شرکاء میں شامل ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختو نخوامرج اضلاع ڈاکٹر محمد اقبال نے لنڈی کو تل آفیسر مس کے دورہ کے موقع پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر کو شیلڈ بھی پیش کیا گیا