شمالی وزیرستان کےاسکول اساتذہ کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شمالی وزیرستان: سی آر اے نارتھ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول سپلگہ (شمالی وزیرستان) کے اساتذہ کے لئے پشاور میں تربیت اساتذہ کا دو روزہ پروگرام منعقد کرایا گیا۔ ٹریننگ میں 15 اساتذہ کرام اور 2 ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیشلز نے حصہ لیا۔ تربیت اساتذہ کا مقصد شمالی وزیرستان میں امن، استحکام اور باہمی ہم آہنگی کی کوششوں میں اساتذہ کے کردار کو اجاگر کرانا اور نئی نسل کو ان کوششوں سے روشناس کرانا ہے۔ اور سکول کے ماحول کو امن و آشتی کا نمونہ بنانا ہے۔ نیز سکول کی سطح پر ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے جو کہ طلبہ اور اساتذہ کے رویوں میں مثبت تبدیلی لائیں۔ ان تربیتی ورکشاپس کا مقصد علاقے میں اثرورسوخ رکھنے والے تمام افراد کو امن و استحکام اور اس کی پھیلاؤ کی کوششوں میں شامل کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلائی جا سکے۔ ان ورکشاپس میں فاٹا ریفارمز اور ترقی کے نئے مواقعوں کی تلاش پر بھی سیرحاصل بحث کی جاتی ہے۔ سی آر اے کے اس گرانٹ کے تحت، گورنمنٹ ہائی سکول سپلگہ میں تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ فرنیچر ، لیباٹری سامان اور طالبعلموں کی تربیتی پروگرام بھی منقعد کرائے گئے ہیں ۔ شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سپلگہ ہائی سکول انتظامیہ نے وزیرستان میں سکولوں کی آبادکاری، ترقی اور فرنیچر و لیباٹری سامان مہیا کرنے پر سی آر آے اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور مستقبل میں اسی طرح کی کوششوں اور مشترکہ کاوشوں کا اعادہ کیا ہے۔