با جوڑ : رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں رمضان سستے بازاروں کو فعال بنایا جائے گا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

با جوڑ : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر با جوڑ زوہیب حیات نے اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور کے ہمراہ رمضان سستا بازار کیلئے متعین جگہ کا معائنہ کیا۔سستا بازار کے انعقاد کا مقصد غریب کو اشیاء خوردنوش کی چیزیں کم ریٹ پر فراہم کرنا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے رمضان بازار کی جگہ کا معائنہ کیا.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات نے ٹی ایم اے کو کل سے ضلع باجوڑ میں رمضان المبارک سستا بازار کے لیے تمام ضروریات کو مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کثر باقی نہ رہے۔انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں رمضان سستے بازاروں کو فعال بنایا جائے گا اور شہریوں کو ہر صورت زیادہ سیزیادہ ریلیف فراہم کریں گے کیونکہ رمضان المبارک کا مہینہ برکتوں اور رحمتوں والا ہوتا ہے تاجر برادری ہمیشہ کی طرح انتظامیہ سے تعاون کرے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان سستے بازاروں میں دکانداروں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔