شمالی وزیر ستان:بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن پر اسلحے کی نمائش پر پابندی

شمالی وزیر ستان: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزمک شاہد اقبال خٹک نے سب ڈویژن رزمک کے عوام کے ساتھ ایک تفصیلی جرگہ کا اہتمام کیا۔ جس میں علاقے کے مشران، تمام سرکاری ادارے، اور الیکشن امیدواران نے شرکت کی۔ اس جرگہ کا ایجنڈا چار درپیش مسائل پر غور اور اسکا فوری حل تھا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزمک نے مشران کو مسائل کے فوری حل کے لیے یقین دہانی کرائی۔ اسکے علاؤہ یوسی/وسی اور دوسرے اُمیدواروں کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔ ضابطہ اخلاق ، الیکشن کے پُر آمن انعقاد اور دیگر امُور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ الیکشن کے متعلق انتظامات پر شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ اور ان کو ضلع کے اندر پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات کو پُر آمن اور جمہوری طریقے سے پایہ تکمیل پہنچانے میں انتظامیہ اور پولیس کا بھرپور ساتھ دینے کی تلقین کی گئی۔ شرکاء پر واضع کیا گیا کہ اسلحہ کی نمائش ، پولنگ اسٹیشن کے اندر خلاف ورزی اور اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف سخت ترین تادیبی کاروائی کی جائے گی۔