قبا ئلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان کے رزمک سب ڈویژن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہزاروں کی تعداد میں قبائلی عوام کو فری میڈیکل چیک اپ اور دوائیاں دی گئی ۔شمالی وزیرستان کے رزمک سب ڈویژن کے علاقے کم سروبی میں پاک آرمی کے تعاون سے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر ایم ایس ڈاکٹر ولی زمان نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں قبائلی عوام کو مفت چیک اپ اور دوائیاں دی گئی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ولی زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں ٹوٹل 1550 افراد کو مفت چیک اپ اور دوائی دی گئی جس میں 850 مرد حضرات اور 700 خواتین شامل ہیں میڈیکل کیمپ میں موجود قبائلی عمائدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر اور ڈی سی شاہد علی خان کا فری میڈیکل کیمپ کی انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کم از کم شمالی وزیرستان میں ہفتے میں ایک بار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ضرور کریں کیونکہ ھمارے علاقے کے لوگ بہت غریب ہیں مہنگائی کے اس دور میں علاج کا خرچہ کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا ۔اس کے علاوہ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے شمالی وزیرستان کے گائوں کم سروبی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں 950 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور مفت بھی ادوایات بھی فراہم کی گئیں۔ ان مریضوں میں خواتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ 50 سے زائد افراد کی کرونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن بھی کی گئی۔ کیمپ کے اختتام پر مقامی آبادی کو صحت کے مسائل اور صحت کارڈ سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ مقامی افراد نے فوج اور سول انتظامیہ کے اس اقدام کو بہت سراہا اور خوشی کا اظہار کیا.