اپر اورکزئی میں رمضان المبارک ریلیف پیکیج کی فراہمی کیلئے یوٹیلٹی سٹور کے قیام کی انتظامات مکمل

اورکزئی:ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی طرف سے رمضان المبارک میں اپر اورکزئی کی رہائشیوں کیلئے صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں سہولیات دینے کی تناظر میں غلجو اپر اورکزئی میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پاکستان کی مدد سے پہلے یوٹیلٹی سٹور کے قیام کی باقاعدہ انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ یہ اپر اورکزئی میں پہلا یوٹیلٹی سٹور ہے۔ اسکے علاوہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پاکستان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی کورڈینیشن کی نتیجے میں یوٹیلٹی سٹور کے تین ٹرک ہفتے میں ایک سے دو بار انجانی بازار، کلایہ بازار اور ڈبوری بازار آیا کریں گے۔ جس کے ذریعے اورکزئی کے شہریوں کو رمضان المبارک کے مہینے میں تمام ضروری اشیاء کی رعایتی نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائیگی۔ ساتھ ہی ساتھ غلجو اور کلایہ بازار میں رمضان المبارک کے لئے رمضان سستا بازار قائم کرنے کاکام بھی زوروشور سے جاری ہے جس پر اگلے دو دنوں میں ضروری کام مکمل کیا جائیگا۔غلجو میں یوٹیلٹی سٹور اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے۔ جسمیں روزمرہ ضروریات کی ساری اشیاء آٹا، گھی، چینی، دالیں، مشروبات، بیسن اور کھجور وغیرہ رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ اپر اورکزئی کے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ یوٹیلٹی سٹور کی اس سہولت سے فائدہ اُٹھائیں۔