مہمند: پٹرول پمپس مالکان سرکاری نرخوں پرپٹرول کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر

مہمند:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمہمند ڈاکٹر محسن حبیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینو مہمند محمد سہیل نے تحصیل حلیمزئی کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا جہاں پر اساتذہ کی حاضری اور سکولوں میں صفائی و ستھرائی کو چیک کیا ۔بعدازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور اوگرہ نرخوں پہ عمل کرانے کے سلسلے میں مختلف پمپس کے ریٹس اور پیمانے کی جانچ کی اور پمپس مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ حکومتی نرخ نامہ پر عمل یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔