قبا ئلی ضلع باجوڑ میں جدید سہولیات سے آراستہ الخدمت ہسپتال کا افتتاح

باجوڑ:الخدمت ہسپتال باجوڑ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا جس میں مقامی اور منسلکہ علاقوں کے لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات میسر ہوں گی۔ہسپتال کی افتتاحی تقریب صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا خالد وقاص کی زیر صدارت منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹر حفیظ الرحمان تھے۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا حاجی سراج الدین خان، اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ حمزہ ظہور، ٹی ایم او باجوڑ فیاض خان، ضلعی صدر شیرزادہ، ضلعی انتطامیہ کے نمائندوں،باجوڑ اتحاد ملکان کے نمائندوں، علمائے کرام سمیت عمائدین علاقہ کی بڑی تعدادنے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ضلع باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں 4 کروڑ روپے کی لاگت سے الخدمت ہسپتال تعمیر کیا گیاہے۔ جن میں زچہ و بچہ، لیبر روم، لیبارٹری، جنرل او پی ڈی، نرسری یونٹ, ایمبولینس سروس اور فارمیسی سمیت دوسری طبی سہولیات شامل ہیں فراہم کی جایئں گی۔