شمالی وزیر ستان:پاک فوج کے تعاون سےنوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئےمختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد

شمالی وزیر ستان: یومِ پاکستان سپورٹس گالا 2022 کی اختتامی تقریب یونس خان سپورٹس کمپلیکس میران شاہ میں منعقد ہوئی۔ سپورٹس گالا میں شمالی وزیرستان سے کرکٹ، جمناسٹکس، باکسنگ اور اٹھلیٹکس کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایونٹ کی بہترین ٹیموں اور کھلاڑیوں کے فائنل میچ کھیلے گئے۔ اس موقع پر حاضرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بریگیڈیئر کمانڈر مظفر نے ایونٹ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر حاضرین کی بڑی تعداد کھیلوں سے محظوظ ہوئی۔ حاضرین کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ایسے مقابلے جاری رہنے چاہئے تاکہ شمالی وزیرستان کے نوجوان کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا رہے۔