خیبر: جرگہ مشران کی کوششوں سے دو قبیلوں کے مابین ز مینی تنازعہ حل

خیبر:لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ لوئے شلمان میں جرگہ مشران اور پولیس حکام کی کوششوں سے دو بڑے قبیلوں شلمان سمسئ اور وزیر کور کے درمیان زمینی حد براری یعنی برید کا مسئلہ حل ہوگیا ،لنڈی کوتل لوئے شلمان سمسئ اور وزیر کور کے دو قبیلوں کے درمیان زمین حد براری کا تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا تھا جس پر تھانہ شلمان کے سب انسپکٹر گل مت شلمانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر جناب گل اور سینئر محرر اے ایس آئی خاجی رخمان شلمانی دو جرگہ ثالثان مشران ملک میرام شاہ اور ملک مینہ گل مقرر کر کے دونوں فریقین سے واک لے کر زمین کے تنازعے کو حل کرکے( حد براری) یعنی برید رکھ دیا جس کو دونوں فریقین نے بخوشی قبول کر لیا اور اپس میں بغلگیر ہوکر آپس میں گلے لگا لئے علاقے کے عوام نے جرگہ مشران اور شلمان پولیس سٹیشن حکام کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا