جنوبی وزیر ستان: قبا ئلی فر یقین علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے پر متفق

جنوبی وزیر ستان: ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان امجد معراج کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے تحصیلدار وانا، نائب تحصیلدار برمل، محرر اور ڈی ایس پی وانا کے ہمراہ غنڈک اراضی کے تنازعہ پر شیخ بایزید (جئے خیل اور دری خیل) اور سرکی خیل کے عمائدین کے ساتھ اہم جرگے منعقد کیا۔ تفصیلی گفت و شنید کے بعد دونوں فریقین نے اس وقت تک علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا جب تک تنازعہ قانون کے مطابق حل نہیں ہو جاتا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر صادق علی نے فریقین کو سختی سے ہدایت کی کہ امن کو خراب کرنے سے گریز کریں۔دونوں فریق پرامن رہیں گے، کبھی ایک دوسرے کا راستہ نہیں روکیں گے، خندقیں خالی کریں گے، جنگ بندی کریں گے، کبھی قانون اپنے ہاتھوں میں نہیں لیں گے اور جرگے کی تمام شرائط مانیں گے۔امن کے ضمانت کیلے مشران کا جرگہ لے جایا گیا کہ دونوں فریقین علا قے میں جنگ بندی کا اعلان کریں۔