قبا ئلی ضلع کرم میں پاک فوج تنازعات کے حل کیلئے کوشاں

کرم:ضلع کرم میں تمام تر تنازعات کے حل کے سلسلے میں کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کے ہدایات کی روشنی میں ضلع کرم کے تینوں سب ڈویژن کے مشرانوں پر مشتمل کور کمیٹی کا پہلا اجلاس۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کرم،بریگیڈیئر 73 بریگیڈ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم، کمانڈنگ آفیسر 72 بلوچ لیفٹننٹ کرنل حماد، جملہ اسسٹنٹ کمشنرز اور جملہ پارلیمنٹرینز نے شرکت کی۔ کور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں تمام تر تنازعات کو حل کرنے کے سلسلے میں مروجہ طریقہ کار طے کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا۔ کہ کمیٹی مستقل بنیادوں پر تنازعات کو حل کرنے کیلئے تگ ودوکرے گی۔ کمیٹی میں شامل تمام ممبران نے اس کمیٹی کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور اگلا اجلاس جلد متوقع ہے۔