ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر اورکزئی

اورکزئی :ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی ہدایات کی روشنی میں زیڑہ،ڈبوری روڈ کی بقیہ حصوں پر تیزی سے کام جاری۔ضلعی انتظامیہ اورکزئی کی نگرانی میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اورکزئی کے سٹاف/آفسران روزانہ کی بنیاد پر روڈ کے کام کی کوالٹی اور پروگریس کا جائزہ لیتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے ہدایات جاری کی کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرائیں۔