شمالی وزیر ستان: ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئےپرعزم

شمالی وزیر ستان:ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان اور سی آر اے کی طرف سے شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کے لئے سپورٹس کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں مجموعئ طور پر 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ افتتاحی تقریب میں تمام ٹمیز کے تمام کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کیں۔ یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ, فٹ بال اور ولی بال, کے فائنل میچیز کھیلے گیئں۔ جس کی اختتامی تقریب پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان،سی آر اے کی طرف سے انعام اللہ، اسسٹنٹ کمشنر میرعلی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرموجود تھے۔ ونر، اور رنر اپ ٹیموں اور بہترین کھلاڑیوں میں کٹس، ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کی طرف سے وزیرستان کے نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کا یہ عمل جاری و ساری ہے۔