جنوبی وزیر ستان:وطن کی سلامتی اوروقار پر آنچ نہیں آنے دینگے، قبا ئلی مشران

جنوبی وزیر ستان:یوم پاکستان23 مارچ کے حوالے سے پاک آرمی کے زیر اہتمام قائد اعظم پبلک اسکول سرگلی میں تقریب کا انعقاد ہوا،سکول کے طلبہ نے پاکستان ڈے کے حوالے سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے،مہمان خصوصی نے سکول کے طلباء میں انعامات تقسیم کئے ،تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد وطن عزیز سے محبت اور یکجہتی ہے یہ بھی کہا گیا کہ یہ دن ہم سب پاکستانیوں کیلئے انتہائی اہم دن ہے کیونکہ اس دن پاکستان بننے کی قرار داد منظور ہوئی تھی ۔قبا ئلی مشران نے کہا کہ آؤ ہم سب پاکستانی مل کر یہ عہد کریں کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے قدم اٹھائیں اور اپنے پیارے وطن پاکستان پر کسی قسم آنچ نہیں آنے دینگے۔