باجوڑ کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے قبائل سپر لیگ کے ساتھ پانچ سال کا معاہدہ

باجوڑ: باجوڑ کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے قبائل سپر لیگ کے ساتھ پانچ سال کا معاہدہ۔قبائل سپر لیگ میں شامل باجوڑ فرنچائز کے سپانسر اور باجوڑ ننگیالی کے اونر خائستہ رحمان نے اپنے ساتھیوں سمیت باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ قبائل سپر لیگ میں باجوڑ فرنچائز کو سپانسر کرنے کا مقصد یہاں کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ یہاں کے کھلاڑیوں کی بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیگ میں سات ضم شدہ اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور تمام اضلاع میں سب سے پہلے باجوڑ فرنچائز کے ساتھ پانچ سالہ معاہدہ کیا گیا ہے۔جو کہ باجوڑ قوم کیلئے فخر کی بات ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگ سے پہلے تمام اضلاع میں اوپن ٹرائل میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ جبکہ ٹرائل میں شامل ہونے کے لئے کھلاڑیوں کی ضلع باجوڑ کا رہائشی ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیگ میں کوئی بھی ٹیم کامیاب ہوگئے تو یہ جیت تمام قبائلیوں کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس لیگ کے ذریعے دنیا بھر میں قبائل کی جانب سے امن اور خوشحالی کا پیغام جائیگا۔اور اس لیگ میں شامل قبائلی نوجوانوں کو اپنی بہترین صلاحیتوں کو نکھارنے کاسنہری موقع ملے گا۔ اور ہمارے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے باجوڑ کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ ٹرائل میں حصہ لینے کے لئے بھر پور ی تیاری شروع کریں۔