کرم: پاک آرمی کے زیر نگرانی سپورٹس گالہ جناح سٹیڈیم پاراچنار میں اختتام پذیر

کرم:جی او سی نائن ڈویژن عاکف اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان بڑی قربانیوں سے وجود میں آیا ہے اور قبائل کی جذبہ حب الوطنی پر انہیں فخر ہے ،جناح سٹیڈیم پاراچنار میں یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل عاکف اقبال نے کہا کہ قبائل کا جذبہ حب الوطنی جوش و خروش بے مثال ہے اور قیام پاکستان میں بھی تمام ہم وطنوں نے قومی جذبے کے تحت قربانیاں دیں تقریب میں 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ثاقب گلزار ملک ، ڈپٹی کمشنر واصل خان ، ایم پی اے اقبال سید میاں ، کمانڈنگ کرم ملیشیا کرنل امین الحق ، کمانڈنگ آفیسر 72 بلوچ حماد خان اور دیگر سول و فوجی افسران کے علاوہ قبائلی عمائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب میں کراٹے شو ، رسہ کشی ، مقامی رقص اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے اس موقع پر پاک آرمی کی جانب سے ایک ماہ سے جاری کرم فٹبال پریمئر لیگ کا فائنل میچ بھی کرایا گیا جو سٹی ٹائیگر نے دو گول کی برتری سے جیت لیا .دوسری جانب آرمی پبلک سکول میں بھی تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کے ننھے منے بچوں اور بچیوں نے ملی نغمے خاکے ثقافتی شو اور دیگر رنگارنگ پروگرام پیش کئے کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیئر ثاقب گلزار تقریب کے مہمان خصوصی تھے ڈی سی کرم واصل خان کمانڈنگ افیسر حماد خان اور کمانڈنٹ کرم ملیشاکرنل امین الحق بھی تقریب میں شریک ہوئے اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی بریگیڈیئر ثاقب گلزار اور اے پی ایس کے پرنسپل ذبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام میں سب نے ملکر قربانیاں دی ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ہم سب یک آواز ہوکر ایک دوسرے کے قدم سے قدم ملائیں اور مملکت خداداد کی ترقی و کامیابی کیلئے کام کریں