قبا ئلی ضلع شمالی وزیر ستان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شمالی وزیر ستان:ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان اور ڈی ایچ او شمالی وزیرستان کے ہدایات پر نیشنل ای او سی کے تعاون سے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ تحصیل میرعلی میں، میرعلی گاوں، حیدر حیل، ایپی، باڑوں خیل، زیرینی، مچی خیل، عید ک گاوں، تحصیل میرانشاہ میں سپلگہ اور علام حان میں آپر تبی کے علاقوں میں منعقد کئے گئے ۔جس میں بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں،بڑے مرد و خواتین کے لئے مفت طبی معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئی۔علاقوں کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او کی کوششوں کو سراہا۔اور مزید فری میڈیکل کیمپ لگانے کی دخواست کی۔