یوم پاکستان: قبا ئلی ضلع جنوبی وزیر ستان میں واک کا انعقاد

جنوبی وزیر ستان:ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان امجد معراج کی ہدایت پر ملک کے باقی اضلاع کی طرح جنوبی وزیرستان میں بھی یومِ پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کمپاؤنڈ میں پرچم کشائی کے بعد یومِ پاکستان واک کیا گیا اور گورنر ماڈل سکول میں یومِ پاکستان منانے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔تقاریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان فہید اللہ نے کی۔اسسٹنٹ کمشنر سرویکئ اعجازاختر اور اسسٹنٹ کمشنر لدھا فرحان خان، ڈی ای او جنوبی وزیرستان قدیم مروت ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نورسلطان اور ٹی ایم اے کے اہلکاران نے شرکت کی۔تقاریب میں محسود قبائلی مشران/ملکان نے کثیر تعداد میں قوم کی نُمائندگی کی اور وطنِ عزیز کے ساتھ اپنی محبت اور وفاداری کا ثبوت پیش کیا۔گورنر ماڈل سکول کے طلباء نے یومِ پاکستان کے حوالے سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے۔اے ڈی سی صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ سکول اور محسود مشران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت اور ترقی کیلئے ہر طبقہِ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اور بالخصوص محسود قوم ماضی کیطرح مستقبل میں بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔آخر میں پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے اجتماعی دُعا پڑھی گئی۔