جنوبی وزیرستان: پاک فوج کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

جنوبی وزیرستان:جنوبی وزیرستان کڑمہ اسٹیڈیم میں پاک فوج کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب،کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد،تقریب کے اختتام پر پاک فوج کی جانب سے مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے۔شرکاء نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا، تفصیلات کے مطابق کڑمہ اسٹیڈیم میں 23 مارچ کے مناسبت سے 254 ونگ کی طرف سے ایک ٹورنامنٹ منعقد کرایا گیا ۔ اس ٹورنامنٹ میں کرکٹ ، ولی بال,100 میٹر دوڑ , ائیرگن نیشانہ بازی ،اور گھوڑسواری ر یس کے مقابلے کرائے گئے ۔یہ ٹورنامنٹ 18 مارچ کو شروع ہوا تھا اور 23مارچ کو احتتام پذیر ہوئے ۔مہمان خصوصی 254ونگ کمانڈر تھے ونگ کمانڈر نے ونر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیے اور علاقے کے مستحق لوگوں میں راشن پیکج بھی تقسیم کیے۔ آئے ہوئے مہمانوں کے لیے 254ونگ کی طرف سے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا اس فائنل میچ میں علاقے کے مشران اور سرکاری ملکان اور محتلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے ۔ ونگ کمانڈر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ہے اور ایک ہو کے رہنگے۔ پاکستان کے امن کو خراب کرنے نہیں دینگے ۔