شمالی وزیرستان: رزمک میں قبائلی عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ یوم پاکستان انتہائی قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایا

شمالی وزیرستان:قبا ئلی ضلع شمالی وزیرستان رزمک میں بھی قبائلی عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ یوم پاکستان انتہائی قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایا۔یوم پاکستان تقریب میں مقامی قبائلی بچے بوڑھے جوانوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ شمالی وزیرستان میں منائے جانے والے یوم پاکستان کی اس تقریب میں ٹیبلو، ملی نغمے، اور علاقائی رقص بھی پیش کئے گئے جس سے لوگ خوب محظوظ ہوئے قبائلی عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ اس تقریب کو منا کر دہشت گردوں کو واضع طور پر یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ملک کی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کر سکتے۔