قبا ئلی ضلع شمالی وزیرستان میں یوم پاکستان پورے جوش و جذبے سے منایا گیا

شمالی وزیر ستان:شمالی وزیرستان میں یوم استحکام پاکستان پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تمام تحصیلوں میں اس دن کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوئیں۔ مرکزی تقریب گورنر ماڈل سکول میرانشاہ میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، کرنل آصف ہیڈ کوارٹر سیون ڈویژن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عقیق حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) دولت خان اسیر اتمانزئی، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) ریاض خان، اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شوکت علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمر خطاب، ڈسٹرکٹ سپوٹس آفیسر شیر آیاز، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر رضاء خان، لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفسران ، علاقائی مشران اور طلباء نے شرکت کی۔ طلباء نے دن کی مناسبت سے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئیں۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج کا دن درحقیقت تجدید عہد کا دن ہے۔ جہاں ہر پاکستانی کو مملکت خداد کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن دُگنی اور رات چُوگنی کام کرنا چاہیے تاکہ مملکت خداد ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکیں کیونکہ یہ ملک ہماری اکا برین کی انتھک محنت اور لازوال قر بانیوں سے معرض وجود میں آیا ہے۔ اور اسی کی بقاء کے لیے عوام اور سکیورٹی فورسز نے لاکھوں قربانیاں دی ہیں تقریب کے اختتام ڈی سی شاہد علی خان کی قیادت میں گورنر ماڈل سکول سے لیکر یونس خان سپورٹس کمپلیکس تک واک کا اہتمام کیا گیا یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں بھی ایک پروقار تقریب کا پاک آرمی کے زیر انتظام کیا گیا تھا مہمان خصوصی کی فرائض بریگیڈیئر کمانڈر مظفر نے ادا کیا اس موقع پر کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹس عثمان حیدر اور اے ڈی سی ریاض خان بھی موجود تھے سی آر اے نارتھ کے تعاون سے کھلاڑیوں میں سپورٹس کیٹس بھی تقسیم کئے گئے جس کو قبائلی عمائدین و مشران اور عوام نے بہت سراہا تقریب کے دوران افسروں آور قبائلی عمائدین و مشران کے مابین رسہ کشی کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے آخر میں پاک آرمی ، پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین و عوام نے مشترکہ ڈھول کی تاپ پر روایتی اتنڑ پیش کیا ٹوچی ہال میں بھی تقریب کا اہتمام زیر انتظام کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹس عثمان حیدر منعقد ہوا اس موقع پر بریگیڈیئر کمانڈر مظفر بھی موجود تھے آرمی پبلک سکول کے بچوں نے 23 مارچ کے حوالے سے تقاریریں اور ملی نغمے پیش کئے مہمان خصوصی بریگیڈیئر کمانڈر مظفر نے بہترین تقاریریں اور ملی نغمے پیش کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے مہمان خصوصی بریگیڈیئر کمانڈر مظفر نے تقریب کے اختتام میں کہا کہ ہمارا پیارا ملک پاکستان کسی نے ہمیں تحفے میں نہیں دیا بلکہ بہت سے جانی و مالی قربانیوں کی بدولت ملا ہے ۔