قبائلی ضلع باجوڑ میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا گیا

باجوڑ:ملک کے دیگر حصوں کی طرح قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی حکومت خیبر پختو نخوا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایات پر 23 مارچ ( یوم پاکستان) کو پوری جوش وجذبے سے منایا گیا. اس ضمن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اتمان خیل شہباز خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک ریلی نکالی گئی, جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شیر رحمان، پولیس، ریسکیو 1122 باجوڑ، سول ڈیفنس، اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان، ضلعی عمائدین سماجی وسیاسی کارکنان نے شرکت کی. اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اٹھائے ہوئےبلند آواز میں ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ‏تمام اہلیانِ وطن کو یومِ پاکستان مبارک ہو. اللہ تعالیٰ سے دعاء گو ہوں کہ وہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک پر خاص رحم و کرم کرے، رب العالمین وطنِ پاک کو نظرِ بد سے محفوظ رکھے پاکستان کو آمن کا گہوارہ بنائے اور اسے دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔