قبائل سپرلیگ کا بنیادی مقصدلوگوں کو امن کا پیغام پہنچانا ہے، کبیر آفریدی

پاراچنار :قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار قبائل سپر لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کرکٹ کے ایک سو پچاس کھلاڑی حصہ لینگے ،پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قبائل سپر لیگ کے ایونٹ ایمبسیڈر کبیر آفریدی اور چیف پیٹرن نبیل آفریدی نے کہا ہے کہ لیگ کا آغاز رمضان المبارک کے بعد کیا جائیگا اور تمام میچز قبائلی اضلاع میں کھیلے جائینگےاور اس بڑے ایونٹ کے حوالے سے تمام قبائلی اضلاع میں میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جارہا ہےانہوں نے بتایاکہ کہ ایونٹ کا بنیادی مقصد لوگوں کو امن کا پیغام پہنچانا ہے جبکہ پاک فوج اور قبائلی عوام کی امن کی خاطر دئیے گئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قبائلی اضلاع میں سیاحت کو فروغ دینا ہے اُنہوں نے کہاکہ لیگ میں صرف ضم اضلاع کے ٹیمز اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا جمرود، باجوڑ اور شمالی وزیرستان کے کرکٹ گراونڈز پر پہلے فیز کے میچیز کھیلے جائینگے فائنل جیتنے والے ٹیم کو پندرہ لاکھ جبکہ رنراپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، نبیل آفریدی اور کبیر آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم اونرشپ کی قیمت دس لاکھ روپے رکھی گئی ہیں۔ جبکہ کٹ،شوز، ٹرافی اور دیگر تمام سہولتیں انٹرنیشنل ٹیموں کے طرح فراہم کی جائیگی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لائیو میچز کی کوریج انٹرنیشنل میڈیا کے ذریعےکرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کئے جارہے ہیں اور آٹھ کیمروں کی مدد سے لائیو کوریج روزانہ کی بنیاد پر کی جائیگی۔ جبکہ پی سی بی سے رجسٹرڈ امپائیر ایونٹ میں فرائض سرانجام دینگے ضلع کرم کے قبائلی عمائدین اور کھلاڑیوں نے قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس میگا کرکٹ ایونٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم مقابلوں نہ صرف مثبت سرگرمیوں کے مواقع لوگوں کو ملینگے بلکہ قبائلی اضلاع میں بھی ٹیلنٹ ابھر کر یہاں سے انٹرنیشنل لیول کے کھلاڑی سامنے آئینگے جو ملک و قوم کا نام روشن کرینگے