قبا ئلی ضلع اورکزئی امن کا گہوارہ بن چکا ہے،جی او سی میجر جنرل عاکف اقبال

اورکزئی:اس وقت قبائلی ضلع اورکزئی امن کا گہوارہ ہے انڈیا میں مسلمانوں کے حالت دیکھ کر 23مارچ 1940ہمارے اکابرین کا فیصلہ درست تھا قبائلی عوا م کا پاکستان بنانے میں اہم کردار ہے افواج پاکستان ایف سی اور قبائل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں عوام کے تعاون کے بغیر فوج ایف سی کامیاب نہیں ہو سکتی قبائلی ضلع اورکزئی ترقی خوشحالی اور امن کے لحاظ سے دیگر اضلاع کیلئے رول ماڈل ثابت ہوگا قبائلی ضلع اورکزئی کی خوبصورت مری نتھیاگلی سوات کالام سے کم نہیں کورونا کو ہم نے شکست دی ہیں اور اس میں قبائلی ضلع اورکزئی اول نمبر پر ہے ان خیالات کااظہار جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل عاکف اقبال نے لوئر اورکزئی کلایا میں اورکزئی سکاوٹس کی جانب سے 23مارچ یوم پاکستان ڈے کے نام سے دو روزہ فیسٹول کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل رائے کاشف امین ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی محمد اصف رحیم ڈی پی او نثار احمد خان ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل کامران ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل نعیم ملک حبیب نور اورکزئی کیپٹن عمران و دیگر پاک فوج کے افسران اورکزئی سکاوٹس کے اہلکاروں قبائیلی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی فیسٹیول میں فوجی ساز وسامان سمیت گھوڑ سواری تیراندازی رسہ کشی بچوں کیلئے تفریحی جبکہ ثقافتی سٹال بھی لگائے گئے تھے جس میں روایتی کھانے ہاتھوں سے بنے ہوئی تاریخی اشیاء جوکہ قبائلی ضلع اورکزئی کے ثقافت کو اجاگر کررہے تھے اسی طرح پاک فوج اورکزئی سکاوٹس کے ساز و سامان اورکزئی پولیس کے ساز و سامان ریسکیو 1122اور دیگر جدید الات جدید سنیپر گنز کے سٹال بھی لگائے گئے تھے جس میں قبائلی عوا م اور باہر سے ائے ہوئے مہمانوں نے خصوصی دلچسپی لی جی او سی عاکف اقبال نے کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس ڈی سی اورکزئی ڈی پی او اور دیگر افسران کے ہمراہ سپورٹس فیسٹول کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کی اور تمام سٹالوں کو معائنہ کیا ان کو بہت سراہا تقریب کے موقع پر فنکاروں نے اپنے فن اور گانوں کے زریعے فیسٹیول کا مزہ دوبالا کیا اس موقع پر جی او سی میجر جنرل عاکف اقبال نے قبائلی ضلع اورکزء سے تعلق رکھنے والے معذور افراد میں محکمہ سوشل ویلفئیر کی طرف سے ویل چئیرز تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی میجر جنرل عاکف اقبال اور ڈی سی محمد اصف رحیم نے کہاکہ علاقے میں امن امان کے خصول کیلئے افواج پاکستان فرنٹئیر کور اور پولیس نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیاہے سیکیورٹی فورسز اور قبائل کے قربانیوں کے بدولت قبائلی ضلع اورکزئی میں مکمل امن اچکاہے اور ضلع اورکزئی ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہاکہ بہت سے قربانیوں کے بعد اورکزئی ضلع اب امن کا گہوارہ بن چکاہے 23مارچ تاریخ کے اہم دن ہیں کیونکہ اسی دن قراداد پاکستان کے زریعے الگ مملکت بنانے کا فیصلہ کیاگیاتھا اگر اج کل ہم انڈیا میں مسلمانوں کی بدترین حالت ہے اس لئے 23مارچ کا الگ مملکت بنانے کا ہمارے اکابرین کا فیصلہ سو فیصد درست تھا قبائلی عوام نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے اگر قبائل نہ ہوتے تو پاکستان بنانا ممکن نہیں تھا افواج پاکستان ایف سی اور قبائل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا عوام کی سپورٹ اور تعاون کے بغیر افواج اور ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں سیکیورٹی فوسز اور قبائل کی قربانیوں کے سلے میں اج ہم نے امن کی فضاء میں میلہ سجایا ہے اب ضلع اورکزئی امن ترقی اور خوشحالی کے لحاظ سے دوسرے اضلاع کیلئے رول ماڈل ثابت ہوگا اورکزئی مری نتھیاگلی سے خوبصورتی میں کم نہیں ہے یہاں پر سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے کہاکہ ہم پر کورونا وباء ائی تھی مگر ہم نے ان کو شکست دی اس میں قبائلی ضلع اورکزئی اول نمبر پر ہے اورکزئی سکاوٹس نے لوئر اورکزئی میں پہاڑ پر 180فٹ لمبا اور 120فٹ چوڑا قومی جھنڈا بنایاہے جوکہ ایک تاریخ ہے اسی طرح اورکزئی سکاوٹس 231ونگ کی جانب سے اج اورکزئی سکاوٹس لیڑہ ہیڈکوارٹر میں کپڑے سے بنایاگیا 500میٹر قومی پرچم کی نمائش کیاجائیگا تقریب کے دوران سٹیج کے فرائض کیپٹن عمران نے ادا کی۔