ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا فیاض خان شیرپاؤ کا شمالی وزیرستان کا دورہ

شمالی وزیر ستان: ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا فیاض خان شیرپاؤ کا دورہ شمالی وزیرستان، انہوں نے چیف ایچ ایس آر یو ڈاکٹر عطاء اللہ خان کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال میر علی اور دیگر بنیادی طبی مراکز کا معائنہ کیا۔ وہ مقامی اکابرین کے جرگے سے بھی ملے اور انہیں اے آئی پی پروجیکٹ، صحت کارڈ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تجدیدکاری کے بارے میں آگاہ کیا اور ان سے مزید بہتری کے لیے تجاویز لیں۔ مزید برآں انہوں نے مقامی اکابرین کو آگاہ کیا کہ حکومت شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات کر رہی ہے تاکہ صوبے کے لوگوں اور بالخصوص قبائلی عوام کو بلا تفریق و بلا تعطل، مؤثر اور مستعد طبی امداد فراہم کی جا سکے۔