قبا ئلی ضلع باجوڑ میں ٹی ایم اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

باجوڑ:باجوڑ میں ٹی ایم اے نے پشت بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا اس موقع پر بازار میں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر ٹی ایم اے خار باجوڑ کے اہلکاروں نے تحصیلدار سلارزئی ذاکر خان آفریدی کی زیر نگرانی پشت بازار تحصیل سالارزئی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ اہلکاروں نے بازار سے فٹ پاتھ اور سڑک پر رکھے گئے اشتہاری بورڈ، ہاتھ گاڑیاں، تخت اور دیگر مختلف قسم سامان ہٹا کر بازار کو مکمل طور پر کلئیر کردیا۔ تاکہ عوام الناس اور کاروباری حضرات کو ٹریفک سے نجات حاصل ہو اور لوگوں کو بھی آمدورفت میں آسانی ہو۔