مہمند: ایم این اے ساجد مہمند نےڈی ایچ کیو غلنئ ہسپتال میں ڈائیلائسز یونٹ کا افتتاح کردیا

مہمند: ایم این اے ساجد خان مہمند کا ڈی ایچ کیو غلنئ ہسپتال میں ڈائیلاسز مشین کا افتتاح سمیت ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات آفریدی کے ہمراہ ہسپتال کا تفصیلی دورہ ۔ہسپتال کی بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پرایم این اے ساجدخان نے اطمینان کا اظہار ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئ میں پہلی بار عوامی مشکلات کے پیش نظر ڈائیلاسز مشین کا نصب کر کے باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ ایم این اے و چیئرمین سیفران کمیٹی ساجد خان نے ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات آفریدی کے ہمراہ مشین کا باقاعدہ افتتاح کرکے ہسپتال کے مختلف وارڈ کا معائنہ کیا اور محدود وسائل کے باوجود بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایم این اے ساجد خان کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ پہلی دفعہ ضلع مہمند کے عوام کے مشکلات کے پیش نظر یہاں پر ڈائیلاسز مشین لگائ گئ ہے اس سے پہلے مقامی لوگ اپنے علاج کے لئے پشاور اور دوسرے شہروں کوجایاکرتے تھے۔جس سے شدید جانی و مالی نقصان اور تکالیف کا سامنا پڑتا اور بیمار تیماردار سمیت شہروں میں علاج کی خاطر کئ دنوں تک ہوٹلوں اور دوسرے مقامات پر رہائش پذیر ہوتے،انہوں نے کہا کہ ہم نے غلنئ ہسپتال میں چلڈرن، گائنی، فزیوتھراپی سمیت ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں اور ہسپتال کو مزید بہتر بنانے کےلئے ہر ممکن کوششیں کی جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ تھیلسیمیا سے بچاو کے لئے اقدامات جاری ہیں اور تھیلسیمیا مریضوں کی امداد کےلئے ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات آفریدی نے کہا کہ ھم محدود وسائل کے باوجود بہتر طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں اور ہم نے مختلف شعبوں کو فعال کیا تاھم ہسپتال میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا سنگین مسئلہ درپیش ہے جس سےمریضوں کے ساتھ لیبارٹری،سٹور میں پڑی لاکھوں روپے کی ادویات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔