جنوبی وزیرستان: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروانا کی زیر تعمیر کرکٹ سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جنوبی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان امجد معراج کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کے ہمراہ وانا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں زیر تعمیر کرکٹ سٹیڈیم کا معائنہ کیا، فٹ بال گراؤنڈ، دیگر سرگرمیاں اور کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ٹھیکیدار کو معیار کے مطابق تعمیراتی کام کو یقینی بنانے اور اسکیم کی ٹائم لائن پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ ڈاکٹر صادق علی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل, فنڈز کا درست استعمال اور کام کے معیار کو برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں جس کے لئے زیر تکمیل منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہیں