خیبر: پاک فوج کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

خیبر:ضلع خیبر لنڈیکوتل گورنمنٹ ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ پر جاری فرنٹیئر کور نارتھ حکام کی تعاون سے جاری پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2022فٹ بال کا فائنل پاک شینواری فٹ بال کلب اور ارسنل فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جوکہ ارسنل فٹ بال کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاک شینواری کو 3گول سے شکست دیکر ارسنل فٹ بال کلب نے ٹرافی اپنے نام کر لی فائنل میچ کے مہمان خصوصی 101ونگ سیکورٹی فورسز کے لیفٹیننٹ کرنل عمار اقبال. تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں جنرل کونسلر ابو دردا شینواری یوتھ کونسلر اسماعیل شینواری. خیبر سپورٹس کلب کے جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری منظور شینواری اور دیگر مشران بھی موجود تھے. مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل عمار اقبال نے فٹ بال کے ونر ٹیم کے کھلاڑیوں کو 25ہزار روپے نقد دئے. جبکہ رنراپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو 15ہزار رپے نقد دئے. جبکہ کرکٹ. والی بال. اور دیگر گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے. فٹ بال فائنل کے موقع پر فرنٹیئر کور حکام کی طرف سے بینڈز خٹک ڈانس. بیٹنی. محسود ڈانس کا بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے ائے ہوئے تماشائی خوب لطف اندوز ہو گئے خیبر سپورٹس کلب کے جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری نے فٹ بال کے فائنل کے لئے آئے ہوئے مہمانوں اور تماشائیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا