شمالی وزیرستان: ضلعی پولیس سربراہ عقیق حسین کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان کے ضلعی پولیس سربراہ عقیق حسین نے تھانہ حدود میرانشاہ میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات چیک کئے اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران سیکورٹی کی صورتحال کو بھرپور طریقے سے قابو میں رکھا جائے۔ ضلعی پولیس سربراہ کے ہمراہ انویسٹیگیشن آفیسر سہیل خان ، ایڈیشنل لائن آفیسر امجد خان ، ایڈیشنل ایس ایچ او میرانشاہ حاکم بھی موجود تھے۔اس موقع پر عقیق حسین نے پولنگ عملہ، عام عوام سے ملاقات کی اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔الیکشن کمیشن کے عملے نے سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی پی او عقیق حسین نے نتخابی امیدواران اور سپورٹرز پر بھی زور دیا کہ وہ الیکشن کی پرامن تکمیل کیلئے پولیس کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر حسب ضابطہ اور بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائے گی۔