خیبر: علاقے کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے،بلاول آفریدی

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر الحاج بلاول آفریدی نےجمرود کے قریبی علاقے گودر مستجاب کلے میں تعمیر شدہ ٹیوب ویل کاافتتاح کیا۔ افتتاحی تقرب سے خطاب کرتے ہو ئے بلاول آفریدی نے کہا کہ علاقے کیلئے پانی کایہ منصوبہ بڑا منصوبہ ہے جس سے علاقےکے عوام مستفید ہونگے،گاوں والوں کیلئے گھر گھر پانی کاپائپ پہنچے گا جس سے ان کا یہ دیرینہ مسئلہ ختم ہوگا، صاف پانی عوام کی بنیادی ضروریات میں سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں اور علاقے کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔