باجوڑ: پاک فوج کے تعاون سے پاکستان سپورٹس فیسٹول جوش و خروش سے جاری

باجوڑ :ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے قبائلی اضلاع باجوڑ, مہمند اور خیبر میں شروع ہونے والاپاکستان سپورٹس فیسٹول جوش و خروش سے جاری ہے. سپورٹس فیسٹول میں تحصیل کی سطح پر کرکٹ, فٹبال, والی بال, باسکٹ بال, ٹیبل ٹینس, ایتھلیٹکس, بیڈمنٹن اور سائکلینگ کے مقابلے جاری ہیں.جن میں تینوں اضلاع کے نوجون کھلاڑی بھرپور حصہ لے رہے ہیں. 22 مارچ 2022 تک جاری رہنے والے پاکستان سپورٹس فیسٹول میں مختلف کھیلوں کی ایک ہزار سے زائد ٹیمیں اور چھ ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں.تحصیل کی سطح پر جاری مقابلوں میں زیادہ تعداد میں میچز جیتنے والی ٹیمیوں کے مابین اضلاع کی سطح پر مقابلے ہوں گے.فائنل میچز ٹورنامنٹ کے اختتامی دن کھیلے جائیں.فیسٹول میں تحصیل کی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے افسران خصوصی شرکت کر رہے ہیں. اور نوجوانوں کی حوصلہ افزا ئی کر رہے ہیں. جبکہ ان اضلاع کی عوام بڑی تعداد میں ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے آتی ہے. اس طرح کے سپورٹس فیسٹول کے انعقاد اس بات کی عکاس ہیں کہ ان اضلاع میں امن قائم ہو چکا ہے. اور عوام کی جانب سے پذیرائی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ان اضلاع کی عوام امن پسند اور کھیلوں کے انعقاد پر پرجوش ہیں. مستقبل میں ان اضلاع سے کھلاڑی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے. گزشتہ روز پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے کرکٹ فائنل میچ میں الیون سٹار خار کے ٹیم نے فالکن صدیق آباد پھاٹک کرکٹ ٹیم کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔میچ کے مہمان خصوصی جے یو آئی خار کے منتخب چئیرمن حسین حاجی اور عطاء الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے