ڈپٹی کمشنر ضلع کرم کالیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ،دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

کرم:ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان خٹک نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا۔انہوں نے گزشہ روز پشاور میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے زخمیوں کی عیادت کی۔اس موقع پر زخمیوں کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انھوں نے زخمیوںمیں پھول کے گلدستے اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔زخمیوں کے ساتھ اپنا پرسنل نمبرشیئرکیا اور کہا کہ جس قسم کا تعاون چاہیے کسی بھی وقت کال کرسکتے ہو ۔ہسپتال دورے کے موقع پروفیسر ڈاکٹر عامر غفار نے بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر پشاور عظمیٰ مکرم بھی اس موقع پرموجود تھی۔ واضح رہے کہ مذکورہ دھماکے میں ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے 10 افراد شہید اور 10 زخمی ہوئے ۔