قبا ئلی جنوبی وزیرستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد

جنوبی وزیرستان: ریجنل الیکشن کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن اعجاز احمد اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جنوبی وزیرستان محمد بلال نے وانا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اے سی واناآفس میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی، صحافیوں امیدواروں اور قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آگاہی سیشن کے ابتداء میں اے سی وانا بشیر خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش کررہی ہے کہ انتخابات پُرامن اور صاف وشفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے یعنی کسی قسم کی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن اعجاز احمد نے آگاہی سیشن کے دوران کہا،کہ قبائلی اضلاع میں پہلی بار بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں،جس کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں آگاہی سیشن کا انعقاد کررہے ہیں،بلدیاتی الیکشن کیلئے صبح 8بجے سے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنا شروع ہوجائے گا،اور شام 5بجے تک بلاخوف ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرسکے گا،ہر ووٹر کو 6بیلٹ پیپرز دیئے جائیں گے،جن کو اپنے پسند کی امیدوار کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہوگا،انہوں نے کہا،کہ ووٹ آپ کا قومی حق ہے،ووٹ قومی امانت ہے اس کو ضرور استعمال کیا جائے۔اس موقع پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں نے الیکشن کمیشن حکام سے مختلف سوالات پیش کئے۔بعد ازاں ریجنل الیکشن کمشنر اعجاز احمد نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ کوشش کرے کہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کثیر تعداد میں شرکت یقینی بناکر اپناووٹ کاسٹ کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشن میں میل کیلئے الگ بوتھ اور فیمل کیلئے الگ بوتھ کے انتظامات کئے جائیں گے تاکہ قبائلی روایات کا خیال برقرار رکھ سکے۔