باجوڑ:پاکستان سپورٹس فیسٹیول، بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

باجوڑ:پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2022 میں پانچ تحصیلوں کے بیڈمنٹن مقابلوں کے گرینڈ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد باجوڑ سپورٹس کمپلیکس بےنظیر شہید انڈور میں کیا گیا ۔ریسکیو 1122 باجوڑ ضلعی ایمرجنسی آفیسر محمد سعد مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور منتظمین میں شیلڈ تقسیم کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی ،بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی خلجی ،جنرل سکریٹری احمد سالار ،فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عزت یوسف ،اسسٹنٹ ایمرجنسی آفیسر اقبال الدین کے علاوہ تماشائیوں کے کثیر تعداد موجود تھے۔