خیبر: پاک فوج کے تعاون سے نقل مکانی کرنے والےقبائلی متاثرین کی واپسی شروع

خیبر: ضلع خیبر اپر باڑہ کمرخیل ،ملک دین خیل ،بر قمبر خیل ،کوکی خیل کی متاثرین کی 13 سال بعد واپسی شروع ہوئی۔پاک آرمی 27 بریگیڈ برگیڈیر اور کرنل تیمور کی زیرنگرانی بہترین انتظامات کئے گئے تھے. اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔جس میں معاون خصوصی وزیر اعظم ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم این اے اقبال آفریدی، صوبائی وزیر زکوٰۃ انور زیب کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے. اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےثا نیہ نشتر نے کہا کہ متاثرین میں، 20 ہزار روپے احساس پروگرام کے مد میں تقسیم کئے جائے گی، جبکہ موقع پر متاثرین میں بھیڑوں، مرغی، ، فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔ایم این اے اقبال آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ بلا شبہ سیکورٹی فورسز کی علاقے میں امن قائم کرنے کیئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں .جبکہ باڑہ کے غیور قبائل نے بھی جانی و مالی قربانیاں دے کر ملک کو دہشتگردوں سے صاف کرنے میں اپنا فریضہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے سے نقل مکانی کی وجہ سے باڑہ اور وادی تیراہ کا ہر فرد اور ہر خاندان کے ساتھ زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے. جس کی ازلہ کے لئے حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی باڑہ سینئر ورکرز ،حاجی اورنگزیب آفریدی ،مینا گل ،عرفان آفریدی اور علاقے کے مشران بھی موجود تھے.علاقے کے متاثرین نے معاون خصوصی وزیر اعظم ثانیہ نشتر، ایم این اے اقبال آفریدی، صوبائی وزیر انور زیب، اورپاک آرمی کا شکریہ ادا کیا.