شمالی وزیر ستان:ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے میرانشاہ میں موسم بہار کے حوالے سے مشاعرے کا انعقاد

شمالی وزیر ستان: ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس شمالی وزیرستان اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرانشاہ کے زیر اہتمام موسم بہار کے حوالے سے ”د شندی گل مشاعرہ” کا انعقاد کیا گیامشاعرہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا ً نوجوان اور طلباء نے شرکت کی۔شرکاء شعرا کے کلام سے خوب محظوظ ہوئے اور ان کو دل کھول کر داد دی۔ نوجوانوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس، ڈسٹرکٹ ایڈمینسٹریشن اور کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاھر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا? گا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ر ضا اللہ خان نے نوجوانوں کے لئے آنے والے دنوں میں مزید اس طرح کے پروگرامات کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی تاکہ نوجوان نسل کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا بھرپور موقع مل سکی