وزیر ستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کے امکانات

شمالی وزیر ستان: ضلعی انتظامیہ شمالی وزیر ستان کی کوششوں سےماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈاور قوم موسکی کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا۔ معاہدے کے تحت ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ ولی ویسٹ بلاک میں پٹرولیم اورقدرتی گیس کی سروے کے لیے گردائی تحصیل دوسلی کے علاقے میں کیمپ لگائیں گے مذکورہ کیمپ میں ماہرین رزمک, دوسلی, گڑیوم, میرعلی اور میرانشاہ کے پانچ بلاکس میں تیل اور گیس کے ذخائر کے لیے سروے کریں گے۔ یاد رہے کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈکے سروے کے نتیجے میں تحصیل شواہ کے مقام پر پہلے ہی تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کئے گئے ہیں خوشحال وزیرستان پروگرام کے تحت مزید ذخائر دریافت ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ حکومت شمالی وزیرستان میں موجود قدرتی وسائل کے دریافت اور ان کو ملکی اور مقامی ترقی کے لیے بروئے کار لانے میں دلچسپی لے رہی ہے جس سے شمالی وزیرستان میں خوشحالی اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا۔