قبائل سپر لیگ کے نام سےٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے انعقاد کا اعلان

پشاور:قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائل سپر لیگ کے نام سے رمضان کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صرف قبائلی اضلاع کے ٹیمز اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا ،اس حوالے سے چیف پیٹرن نبیل آفریدی نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد امن کا پیغام ہے،اور پاک فوج اور قبائلی عوام کی امن کے خاطر دئے گئےقربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔میچز قبائلی اضلاع کے جمرود، باجوڑاور شمالی وزیرستان کے کرکٹ گراونڈز پر کھیلیں جائیں گے ،ارگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے جیتنے والے ٹیم کو پندرہ لاکھ جبکہ رنراپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے دئے جائیں گے، نبیل آفریدی نے کہا کہ ٹیم ونرشپ کی قیمت دس لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔انہوں نےکہاکہ تمام تر سہولیات انٹرنیشنل معیار کے مطابق دی جائے گی، نبیل آفریدی نے کہاکہ پہلی بار قبائلی کھلاڑیوں کے صلاحیتوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا پر اجاگر کرینگے جس سے قومی ٹیم تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوگی، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا برانڈ ایمبسڈر ممتازانٹرنیشنل سیاحتی Vloger کبیر آفریدی ہے جس کے ذریعے ان علاقوں کی سیاحت کو بھی فروغ ملے گی۔نبیل آفریدی نے کہا کہ تمام میچز کی کوریج کیلئے انٹرنیشنل میڈیا کے ذریعے تمام تر تیاریاں مکمل کئے جارہے ہیں جوکہ اٹھ کیمروں کی مدد سے لائیو کوریج دی جائے گی، جبکہ پی سی بی سے رجسٹرڈ امپائیرز ایونٹ میں فرائض انجام دینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم میں نامور چار کھلاڑیوں کو باہر سے شامل کرسکتےہیں جبکہ پلینگ الیون میں صرف دو باہر کے کھلاڑی شامل ہونگے۔