قبائلی ضلع باجوڑ قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال ہے،ڈپٹی کمشنرافتخار عالم

باجوڑ:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری منرل ہمایون خان ، ایڈیشنل سیکرٹری منرل ڈائریکٹر جنرل منرل کے ہمراہ ضلع باجوڑ کا دورہ کیا ،باجوڑ پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم اورضلعی عمائدین نے معزز مہمانوں کا کا استقبال کیا ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے معزز مہمان کو ثقافتی لونگی اور گفٹ پیش کی،سول کالونی جرگہ ہال میں منرل سیکٹر ورکشاپ کا انعقاد ہوا،منرل سیکٹر ورکشاپ میں ضلع انتظامیہ کے افسران، محکموں کے سربراہان، ، باجوڑ یوتھ، سیاسی رہنماؤں ، سول سوسائٹی، بزنس کمیونٹی، مذہبی اسکالرز، میڈیا حضرات، ضلعی عمائدین، منتخب ناظمین، کونسلرز، حکومتی کارکنان اور دیگر شرکاء نے ورکشاپ میں شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں اور علاقائی مشران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع باجوڑ معدنیات سے مالا مال ہے اور اس کو بہتر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیگے اور عوام کو روزگار اور کاروبار فراہم کرے گا،منعقدہ ورکشاپ سے ضلعی عمائدین نے ضلع باجوڑ منرل مائننگ میں درپیش مسائل کی نشاندھی کی،آخر میں سیکرٹری منرل نے سیمینار منعقد کرنے پر ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور معدنیات میں ضلعی عمائدین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی