قبا ئلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں تیز تر ترقی پروگرام کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

خیبر: ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں تیز تر ترقی پروگرام کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن برائے سرمایہ کاری عبدالکریم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اراکین صوبائی اسمبلی شفیق شیر،ولسن وزیر، کمانڈنٹ فر نٹئیر کو ر، تحصیل چیئرمین شاہ خالد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس دوران AIP کے دوسرے مرحلے کے چیدہ نکات پر ڈپٹی کمشنر نے مشران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع خیبر میں تین سالوں میں 18ارب17کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں، 57 سکولوں کی سولرائزیشن ، ضلع خیبر میں 34889 لوگ صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہونے سمیت 39 کروڑ کی ادویات مہیا کیا گیاہیں اور کئی بیسک ہیلتھ یونٹ کو قائم کیا گیا ہے،ضلع خیبر میں کل 105540 طلباء میں مفت کتابیں اور سکول بیگ تقسیم کئے گئے اور سکولوں کو فرنیچر مہیا کی گئی ہے اور ساتھ 200 سکولوں کی چار دیواری کی تعمیر مکمل کی گئی ہے اور 282 اضافی کمرے تعمیرکیے گئے ہیں جس کے بعد مشران نے علاقائی مسائل بیان کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر درکار ترقیاتی منصوبوں سے حکومتی نُمائندوں کو آگاہ کیا۔جس میں صحت, مواصلات،تعلیم،زراعت اور خاص کر افغانستان سرحد سے منسلک بارڈر کراسنگ کو تجارتی سرگرمیوں کے لئے اسان بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کر نے پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن برائے سرمایہ کاری عبد لکریم نے مشاورتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت لنڈی کوتل کی تاریخی حیثیت کو بحال کریگی اور درہ خیبر کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرکے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے،خیبر میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بنارہے ہیں اور ساتھ افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بارڈر کراسنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں معاون خصوصی نے اس موقع پر جرگہ پر زور دیا کہ وہ صوبائی حکومت کی بلاسود قرضوں سے فائدہ اٹھاکر ضلع میں چھوٹے پیمانے پر کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں اخر میں معاون خصوصی نے مشران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُنکے تمام اہم مسائل کو نوٹ کیا گیا ہے اور اس کی مفصل رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کی جا ئیگی اور ترقی یافتہ اور خوشحال خیبر کے حوالے سے اپ کی تمام تجاویز پر بات کریں گے تاکہ اے آئی پی فیز ۲ کو عوام کی ضروریات کے مطابق ترتیب دیا جائے آخر میں ڈپٹی کمشنر خیبر نے معزز مہمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا اور نو منتخب تحصیل چئیرمین شاہ خالد خان نے معاون خصوصی کو روایتی قبائلی پگڑی پہنائی