لکی مروت:قبا ئلی اضلاع میں اے آئی پی اور اے ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،ریاض خان

لکی مروت:وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سب ڈویژن بیٹنی ضلع لکی مروت کا دورہ کیا اور ضم شدہ اضلاع کی تیز تر ترقی (اے آئی پی) کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے عوامی مشاورتی پروگرام میں شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس ڈپٹی کمشنر اقبال حسین کی سربراہی میں منعقد ہوا. جسمیں سابقہ صوبائی وزیر فخر مروت، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان ،، رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور خان اور اراکین صوبائی اسمبلی شعیب خان، اے سی شکیل احمد اور اے اے سی اویس خان سب ڈویژن بیٹنی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعلی ریاض خان نے کہا کہ مشاورتی اجلاس کے انعقاد کا مقصد پروگرام اے آئی پی کے دوسرے مرحلے کے منصوبوں کے آغاز کے لئے مقامی مشران سے تجاویز لینی ہیں اور اسکی روشنی میں ترقیاتی عمل مزید تیز کرنا ہے انھوں نے کہا کہ تیز تر ترقی پروگرام کے تحت سب ڈویژن بیٹنی کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے، انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ضم علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں علاقے میں بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں اے آئی پی اور اے ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جسکی تکمیل سے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے انکا کہنا تھا کہ صحت کارڈ، احساس کفالت پروگرام، کسان کارڈ سے لاکھوں خاندان مستفید ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے مشکل وقت میں عوام کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جس سے کافی حد تک عوام استفادہ حاصل کریں گے مشاورتی پروگرام ڈپٹی کمشنر اقبال حسین کی سربراہی میں ہوا. جس میں علاقہ عمائدین نے مختلف تجاویز پیش کیں اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر مشیر وزیراعلی نے کہا کہ علاقے میں مشران کی تجاویز کے مطابق ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائیگا، مشاورتی اجلاس سے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کی پسماندہ اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ کرنا قابل تحسین ہے انھوں نے مشیر وزیراعلی ریاض خان کا دورہ لکی مروت اور ترقیاتی عمل میں عمائدین علاقہ کو اعتماد میں لینے پر شکریہ بھی ادا کیا