ڈیرہ اسماعیل خان:اے آئی پی کا دوسر ا مرحلہ،قبائلی عمائدین اور مشران سے مشاورتی اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان:اے آئی پی کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں قبائلی عمائدین اور مشران سے مشاورتی اجلاس سرکٹ ہائوس ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین گنڈہ پور سمیت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عارف الله اعوان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، علاقہ مشران، سیاسی شخصیات، میڈیا کے نمائندوں، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے تقریب کے دوران علاقے کی جغرافیائی اہمیت ، وسائل اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔ اس موقع پر علاقہ کے مشران و ملکان نے علاقے میں بنیادی مسائل کے حل کو ترجیح دینے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اپنی آراء سے آگاہ کیا ۔مشاورتی پروگرام کے آغاز میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات کو قبائلی مشران کی جانب سے روایتی لنگی پہنائی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل امین گنڈہ پور نے مشران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انکے مسائل حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کرتا ہوں ۔ انہوں نے مسائل حل کرنے میں آراء شامل کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ مشاورتی پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے AIP کیلئے رائے لینے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا